عربی مدارس دین کے قلعہ کی مانند ہوتے ہیں ۔یہاں طلباء کو دینی تعلیم کے علاوہ عصری سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔بیدر ضلع کے بھالکی شہر میں طالبات کیلئے مدرسہ کا آغاز آج کے وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔بھالکی شہر میں حافظ محمد اکرم اشاعتی نے ’’نسوان حضرت اُمِّ سلمہ للبنات مدرسہ کا آغاز کرکے یہاں دُخترانِ ملت کی دینی تعلیم و عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑہ اُٹھایا ہے ہم تمام کی ذمہ داری ہے کہ ان کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ان خیالات کا اِظہار مولانا عبدالقدیر عمری نے بھالکی شہر کے حضرت اُم سلمہ للبنات کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے بحیثیت صدرِ جلسہ صدارتی خطاب میں کیا ۔ انھو ں نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں
کو دین ی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ ایک لڑکی تعلیم گھر کے تمام افراد کی تعلیم کے مترافہے۔انھوں نے طالبات کو بخاری شریف کا درس پڑھایا پھر اس کے بعد انھوں نے بخاری شریف کے بارے میں مفصل سیر حاصل خطاب کیا ۔ دورِ حدیث کے طالبات نے اللہ تعالی حمد و ثنا کی ۔امۃ اللہ سعدیہ فاطمہ بنت سید پاشاہ نے کلام پاک کی قراء ت کی ‘امۃ اللہ عشرت تمکین بنت محبوب پاشاہ اورامۃ اللہ سمیہ امین بنت محبوب پاشاہ نے ہدیہ نعتِ رسول ؐ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔اس جلسہ میں علماء اکرام اور فقہ فی الدین بھی موجود تھے۔مولانا عبدالقدیر عمری نے مدرسہ کی ترقی اور طالبات کی تعلیم میں ترقی کیلئے دعا کی ۔ناظم مدرسہ حافظ محمد اکرام اشاعتی ولد عبداللطیف کے اِظہارِ تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔***